ابنا: پولیس ذرائع نے نمائندہ وحدت کو نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز علامہ ناصر عباس جعفری کی گلگت بلتستان سے صوبہ بدری کے غیر دانشمندانہ فیصلے کے خلاف گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج اور ردعمل کا سامنے آیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی صوبہ بدری کے احکامات کے خلاف سکردو کے ہزاروں افراد نے یادگار شہدا پر شدید احتجاج کیا۔ جی بی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس ذلت آمیز اقدام کے خلاف یاد شہدا سکردو، تھورگو، خپلو، کھرمنگ، شگر، روندو، گمبہ سکردو اور کچورا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ آج علامہ ناصر عباس جعفری کی رہنمائی میں کاروان وحدت کچورہ سے سکردو کے یادگار چوک پر پہنچا جہاں دسیوں ہزار مومنین سے علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔ ملت جعفریہ نے اس توہین آمیز آڈر کے خلاف جس وحدت اور بیداری کا ثبوت دیا ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ جس کے نتیجے میں جی بی حکومت نے اپنے ہی آڈر کو منسوخ کردیا ہے۔................../169
علامہ جعفری کی صوبہ بدری کانوٹیفکیشن منسوخ
مہدی شاہ ملت جعفریہ کی وحدت اور بیداری کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
18 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 330198
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ناعاقبت اندیش فیصلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا ، تاہم جی بی حکومت نے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔